آئی سی سی نے نئی ون ڈے ریکنگ جاری کر دی , پہلی پوزیشن انگلیںڈ سے کس ٹیم نے چھین لی؟ جانئے


دبئی انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے ریکنگ جاری کر دی جس کے مطابق قومی ٹیم چھٹے نمبر پر موجود ہے تاہم نیوزی لینڈ نے ترقی کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ نئی ریکنگ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پیچھے دھکیل کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی جب کہ قومی ٹیم چھٹی پوزیشن پر موجود ہے، رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ پہلے، آسٹریلیا دوسرے، بھارت تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور جنوبی افریقا پانچویں نمبر پر ہے۔بنگلہ دیش ساتویں ، ویسٹ انڈیز آٹھویں ، سری لنکا نویں اور افغانستان کی ٹیم دسویں پوزیشن پر ہے ۔