آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری کر دی ، ایک اور پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں آ گیا ، خوشخبری


لاہور  انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوینٹی کی نئی ریکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین بہترین بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین اور وکٹ کیپر محمد رضوان ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں دسویں پوزیشن پر آ گئے ہیں ، ڈیوڈ مالان بدستور نمبر ون، ایرون فنچ دوسرے، بابر اعظم تیسرے، ڈیوڈ کونوے چوتھے، ویرات کوہلی پانچویں، ریسی وین ڈرڈوسین چھٹے، لوکیش راہول ساتویں، گلین میکسویل آٹھویں، مارٹن گپٹل نویں نمبر پر ہیں۔ٹاپ 10 بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، تبریز شمسی سرفہرست، راشد خان دوسری، ایشٹن اگار تیسری پوزیشن پر ہیں،ٹاپ تھری آل راو¿نڈرز میں محمد نبی، شکیب الحسن اور گلین میکسویل شامل ہیں۔