آئی فون کی فیکٹری پر بھارت میں ملازمین نے دھاوا بول دیا


بنگلور بھارت میں استحصال کا شکار ملازمین کی بڑی تعداد نے ٹیکنالوجی کمپنی آئی فون کی فیکٹری پر دھاوا بول دیا۔

ملازمین کا دعویٰ تھا کہ انہیں تنخواہیں نہیں دی جارہی اور ان کا استحصال کیا جارہا ہے۔اس مظاہرے کے بعد 100 کے قریب افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کاکہنا ہے کہ تائیوانی کمپنی پر چڑھائی کرنے والے ان ملازمین کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے گا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں کمپنی میں توڑ پھوڑ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔مقامی پولیس نے اے ایف پی کو بتایا کہ کوئی بھی اس واقعے میں زخمی نہیں ہوا۔