آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کتنا امکان ہے ؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی


لاہور محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا چاند دکھائی دینے سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آج شام چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ صیام کا چاند گزشتہ صبح 7بج کر 32منٹ پر پیدا ہوچکا ہے، آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام بیشتر علاقوں میں مطلع صاف یا جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ہے۔ آج کی شام غروب آفتاب اور غروب قمر کا فرق 71گھنٹے ہوگا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے قائم مقام ڈائریکٹر عالم زیب خان کا کہنا ہے کہ پشاور کے جنوبی اضلاع میں چاند واضح نظر آنے کا امکان ہے۔عالم زیب خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پشاور میں آج شام کو مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 بجکر 45 منٹ تک چاند چاند نظر آنے کا امکان ہے۔