آرمی چیف سے برطانوی کمانڈراسٹریٹجک کمانڈکی ملاقات،علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو


راولپنڈی  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی سٹریٹیجک کمانڈ کے کمانڈر نے ملاقات کی، جس میں جنرل سر پیٹرک نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی خدمات کو سراہا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق برطانوی سٹریٹیجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سر پیٹرک نکولس یارڈاور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقا ت میں پیشہ وارانہ امور، باہمی تعاون، علاقائی سلامتی کے امور پر گفتگو ہوئی۔برطانوی کمانڈر سٹریٹیجک کمانڈ نے پاکستان آرمی کی دہشتگردی کے خلاف کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افغان امن عمل سمیت علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔ آرمی چیف نے برطانوی کمانڈر سٹریٹیجک کمانڈ سے اظہار تشکر کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک آرمی برطانیہ کیساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتی ہے۔