آرمی چیف سے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی ملاقات


راولپنڈی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ائیر مارشل ظہیر احمد بابر نے ملاقات کی ۔پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں ان کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ۔اس موقع پر آرمی چیف نے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کو کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امید ہے نئے ائیر چیف کی کمان میں فضائیہ نئی بلندیوں کو چھوئے گی ۔