آسمان پر آج ایسا منظر ہوگا جو 800سال پہلے دیکھنے میں آیا تھا


اسلام آباد نظام شمسی میں موجود سیارے مشتری اور زحل آج 800 سال بعد ایک دوسرے کے قریب آجائیں گے۔

سما نیوز کے مطابق ایک دوسرے سے دور رہنے والے یہ دو سیارے نظام شمسی میں آج شام غروب آفتاب کے وقت ایک دوسرے سے انتہائی قریب نظر آئیں گے۔دونوں سیارے ڈبل سیارے کی طرح دکھائی دیں گے،یہ خوبصورت نظارہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جا سکے گا ،دونوں سیاروں کے میلاپ کے وقت شمالی نصف کرے میں سال کی طویل ترین رات بھی ہوگی۔

واضح رہے کہ ایک عقیدے کے مطابق کرسمس کے قریب دنوں میں اس واقعہ کے رونما ہونے سے متعلق مختلف باتیں پیش کی جا رہی ہیں۔ کچھ عیسائیوں کا ماننا ہے کہ سیاروں کے اس ملاپ یا منفرد خلائی ایونٹ سے آسمان پر ایسی روشنی نظر آسکتی ہے جو شاید 2 ہزار سال قبل دیکھنے میں آئی تھی۔ ہزاروں سال پہلے کی اس روشنی کو ستارہ بیت لحم یا کرسمس سٹار بھی کہا جاتا ہے۔