آسٹریلوی کرکٹر ایرون سمرز پہلی مرتبہ پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لیں گے


کراچی پاکستان کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ آج سے کراچی میں شروع ہو رہا ہے جس میں پہلی مرتبہ آسٹریلوی کرکٹر ایرون سمرز شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے 24 سالہ ایرون سمرز ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ سٹیٹ بینک سٹیڈیم پر سندھ کے خلاف ایکشن میں ہوں گے، ایرون سمرز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4 میں کراچی کنگز کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کامران اکمل کو پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کیلئے سینٹرل پنجاب میں شامل نہیں کیا گیا۔ 33 میچز پر مشتمل ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا جس کے میچز کراچی کے تین وینیوز این بی پی سپورٹس کمپلیکس ، سٹیٹ بنک سٹیڈیم اور یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے جبکہ سٹیٹ بنک سٹیڈیم 29 اور 30 جنوری کو سیمی فائنلز اور 31 جنوری کو فائنل کی میزبانی کرے گا۔