آسڑیلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کا پہلا دن، انڈین ٹیم لڑکھڑا گئی


ایڈلیڈ آسڑیلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز میں ہی انڈین ٹیم لڑکھڑا گئی،پہلے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر انڈین ٹیم نے 233 رنز بنائے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پنک بال سے کھیلا جارہا ہے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر انڈین کپتان ویرات کوہلی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ،تاہم ان کا یہ فیصلہ ٹیم کے لئے مفید ثابت نہ ہوسکا اور دونوں اوپنرز جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی 74 رنز بنا کررن آؤٹ ہوئے،دیگر کھلاڑیوں میں ریحانے نے 42پچارا نے 43 رنز بنائے۔آسڑیلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے دوجبکہ نیتھن لائن ،جوش ہیزل وڈ اور پیٹ کمنز نے 1 ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔