”آپ ہی میری دنیا ہو” ثنا جاویدنے اپنے جیون ساتھی کے ہمراہ تصاویر شیئرکردیں


کراچی  معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے شوہر گلوکار عمیر جسوال کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں سب سے قیمتی قرار دیا ہے۔ اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں اور ان سے اظہار محبت کرتے ہوئے لکھا کہ میرے سب سے قیمتی کو سالگرہ مبارک ،آپ ہی میری دنیا ہو۔

دوسری جانب عمیر جسوال نے بھی اپنے اکاونٹ پر اپنی سالگرہ کی تصویر شیئر کی اور پیغام کے ذریعے تمام مداحوں اور دیگر مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں شخصیات کے اکاونٹس پر تصاویر کو لاکھوں مداحوں نے پسندکیا اور شوبز جوڑی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔