ائیر پورٹ پر اب پاسپورٹ اور ٹکٹ نہیں دکھانی پڑے گی ،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی سہولت متعارف کروادی


اسلام آباد سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سفری سہولت متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، مسافروں کو نہ پاسپورٹ دکھانا پڑے گا نہ ٹکٹ دکھانےکی زحمت ہوگی، مسافر ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اور ٹکٹ اسکین کرکے بورڈنگ کارڈ حاصل کرسکیں گے۔

جیو نیوز کے مطابق ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹ نصب کیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں ای گیٹ کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ایئر پورٹس پر نصب ہوں گے،ای گیٹ کے لیے ٹینڈر بھی طلب کرلیے گئے ہیں، جس کا اشتہار جاری کردیا گیا ہے،دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں 15جنوری تک ٹینڈرز جمع کرواسکیں گی، جدید ٹیکنالوجی سے مسافروں کو عالمی معیار کی سفری سہولت میسر ہوگی، ای گیٹس بائیو میٹرک پاسپورٹ کی چپ میں موجود ڈیٹا استعمال کرتی ہیں،مسافر چہرے، فنگر پرنٹ، آئیرس پہچان یا طریق کار کا مجموعہ استعمال کرکے بائیو میٹرک تصدیق سے گزرتے ہیں، شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد گیٹ یا ٹرنسٹائل کھل جاتی ہے۔