ابرار الحق نے وزیراعظم عمران خان کی زندگی بارے گانا بنا دیا


لاہور  معروف گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے وزیراعظم عمران خان کی زندگی بارے گانا بنا کر ان کے نام کردیا۔ گانے کے بول مبشر حسن نے لکھے ہیں جبکہ میوزک ابرار الحق نے ہی ترتیب دیا ہے۔3 منٹ اور 7 سیکنڈز پر مشتمل گانے کی ویڈیو میں عمران خان کی زندگی اور بطور وزیراعظم مختلف پہلوں کو دکھایا گیا ہے۔اس منفرد گانے کا خیال اور ڈائریکشن بیرسٹر علی مہدی نے دی ہے۔