اب ایسے لوگوں کی میری زندگی میں کوئی جگہ نہیں، سوناکشی سنہا نے ناقدین کو واضح پیغام دیدیا


ممبئی بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ (غصہ دلانے والے پیغامات) پر توجہ نہیں دیتیں، ایک وقت تھا جب میں اس قسم کی چیزوں سے پریشان ہوجایا کرتی تھی، کہ میرے بارے میں سوشل میڈیا پر کیا کہا جارہا ہے اور کیا ٹرولنگ ہورہی ہے، میں اس پر اپنا ردعمل بھی دیا کرتی تھی۔

دبنگ جیسی سپر ہٹ فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی سوناکشی نے کہا کہ اب میں ایک ایسے مقام پر پہنچ گئی ہوں کہ یہ مجھے متاثر نہیں کرتے اور اب میں نے آگے بڑھنا سیکھ لیا ہے، ٹرولز وہ لوگ کرتے ہیں جوکہ اپنے فون کے پیچھے چھپے ہوتے ہیں اور منفی چیزیں پھیلارہے ہوتے ہیں، اب ایسے لوگوں کی میری زندگی میں کوئی جگہ نہیں ۔ سوناکشی نے کہا کہ میرے پرستار میری کافی سپورٹ کرتے ہیں۔ میں ہمیشہ سوشل میڈیا پر رہی ہوں اور میں یہ ’اصلی‘ کے طور پر یہ عمل جاری رکھوں گی۔