دورِ جدید میں ای کامرس کو دنیا بھر میں گیم چینجر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ انٹرنیٹ کی مدد سے پیسے کمانے کے پیچھے لگے ہوئے ہیں اسی لیے ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو اپنے پلیٹ فارم پر رکھنے اور انہیں یوٹیوب اور انسٹاگرام پر جانے سے روکنے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس سے ٹک ٹاکر اب پیسے کما سکیں گے۔
چینی ویڈیو ایپ ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے اس سال آزمائشی طور پر سیلر یونیورسٹی “SELLER UNIVERSITY” کے نام سے ایک فیچر ایڈ کیا ہے جسے ابتدائی طور پر انڈونیشیا کے صارفین کے لیے فعال کیا گیا ہے۔ اس فیچر کا مقصد اپنے صارفین کو ذریعہ آمدن میں مدد دینا ہے۔
ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ہم سیلر کے ٹول کے لیے اسباق، معلومات اور اپ ڈیٹس فراہم کر رہے ہیں۔ اس طرح صارفین بڑی تعداد میں خریدو فروخت شروع کرسکتے ہیں۔ صارفین کئی طرح سے اپنی اشیا بیچ سکیں گے۔ ٹک ٹاک اب یہ سہولت دے رہا ہے کہ آپ خود لائیواسٹریمنگ اور اپنے پیج سے اشیا فروخت کریں۔
دوسری جانب ویڈیو میں سامنے اور پس منظر میں بھی اشیا ڈالی جاسکتی ہیں اور انہیں فروخت کیا جاسکتا ہے۔ جو بھی اب اکاؤنٹ بنائے گا وہ پروفائل کی دوسری ٹیب میں اپنی اشیا فروخت کے لیے رکھ سکے گا۔
ماہرین کے مطابق اگر ٹک ٹاک اس طرح کا فیچر پوری دنیا میں پیش کرے تو یہ ای کامرس کی دنیا میں ایک بڑا تہلکہ مچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.