احتجاجی مظاہرے ، حکومت نے کتنے علاقوں میں انٹر نیٹ سروس بندکرنے کا حکم جاری کر دیا ؟ جانئے


اسلام آباد ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر حکومت نے وفاقی دارلحکومت کے حساس علاقوں میں انٹر نیٹ سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت اہم ترین اجلاس ہواجس دوران بارہ کہو، فیض آباد، ایکسپریس وے ، اٹھال چوک سمیت دیگر کئی علاقوں میں انٹر نیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے شر پسند عناصر اور نقص امن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ امن وامان کی صورتحال میں کسی صورت بھی خرابی پیدا نہیں ہو نے دی جائے گی ۔ اجلاس میں وزیر مذہبی اموراور قانون نافذ کرنے والے ادارو ںکے حکام شریک ہوئے ۔ آئی جی پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔