اداکارہ زرنش خان کی کامیاب سرجری


لاہور  ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ زرنش خان اپنی کامیاب سرجری کے بعد رو بہ صحت ہونے کی جانب گامزن ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا اورنیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔اداکارہ زرنش خان نے بتایا کہ وہ سرجری کے باعث ہسپتال میں داخل ہوئی تھیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

اداکارہ نے اب لکھا کہ ’میں اب بہت بہتر محسوس کررہی ہوں، دعاؤں میں یاد رکھنے پر آپ سب کی شکر گزار ہوں۔‘

زرنش خان نے لکھا کہ ‘ میرے دوست میری بیماری کے حوالے سے فکرمند دکھائی دیے۔‘

اداکارہ نے اقوال لکھا کہ ’اس سے قطع نظر کہ آپ پر وقت کتنا مشکل ہے، کبھی بھی اپنے آپ کو اکیلا محسوس نہ کریں۔‘

واضح رہے کہ زرنش خان ان دنوں متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں اپنی سرجری سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا تھا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سرجری کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

زرنش خان نے یہ نہیں بتایا تھا کہ انہیں کون سی بیماری لاحق ہے یا وہ کس چیز کی سرجری کروا رہی ہیں۔