کیا پی ڈی ایم کے جلسوں میں تعصبانہ عنصر کو بڑھاوا دینے والوں کو ٹوکنے والا بھی کوئی نہیں؟ اینکر پرسن کامران خان کا سوال
پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے لاہور جلسے میں پنجابیوں سے متعلق دیئے گئے بیان نے جس بحث کو چھیڑا ہے اس سے تعصب اور لسانیت کی بدبو آتی ہے جو کہ ملکی سیاست کے لیے کوئی اچھا شگون نہیں اور نہ ہی اس کا انہیں کوئی فائدہ پہنچنے والا ہے البتہ وہ اس سے ملکی عوام کا نقصان ضرور کر رہے ہیں۔
سینئر صحافی اور اینکر پرسن کامران خان نے محمود خان اچکزئی کے بیان سے متعلق کہا کہ انہوں نے جو بیان دیا اور جس پلیٹ فارم کا انتخاب کیا وہ دونوں غلط تھے اور اب ان کو مقتدر حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ ان کو تاریخی معاملات کو اس طرح موضوع بحث بنانے سے پہلے سوچنا چاہیے۔
کامران خان نے کہا کہ اس سےقبل بھی وہ کراچی جلسے میں اردو زبان کے خلاف بول چکے ہیں کہ وہ اردو کو قومی زبان نہیں مانتے مگر وہ یہ سب گفتگو بھی اردو میں ہی کر رہے تھے پھر ان کا یہ تعصب کس کام کا ہے۔
سینئر اینکر پرسن نے سوال اٹھایا کہ اتنی بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور رہنما سٹیج پر موجود ہوتے ہیں مگر کیا کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ محمود اچکزئی کو ایسے تعصبانہ بیانات دینے اور ہرزہ سرائی سے روک سکے؟
انہوں نے بتایا کہ محمود اچکزئی کے اس بیان کے بعد ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ایسے ٹرینڈز سامنے آئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانیوں نے ان کے اس بیان کو بالکل پسند نہیں کیا۔
اس حوالے سے انہوں نے مجیب الرحمان شامی کا حوالہ دیا جن کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی نے غلط بات کی اور حقائق کو اپنی مرضی سے مسخ کیا جو کہ غلط بات ہے۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.