اسحاق ڈارنے برطانیہ سیاسی پناہ کی درخواست دے رکھی ہے، شہزاد اکبر

مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام “پاور پلے” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کہتے ہیں نیب حراست میں ہلاکتیں ہوئیں جس پرحیرت ہوئی، حدیبیہ سے متعلق جو اسحاق ڈار نے بیان دیا تھا اس کو دہرایا ہے حدیبیہ میں بھی انہوں نے کہا تھا کرپشن میں میری فیملی ملوث نہیں.

مشیر شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ آج اسی طرح اسحاق ڈارنےدوبارہ کہا پاناما لیکس میں ان کانام نہیں اس کا مطلب پاناما لیکس کے مطابق شریف فیملی کرپشن کررہی تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اطلاعات ہیں اسحاق ڈارنے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دے رکھی ہے.


شہزاد اکبر نے کہا کہ ہم نے جوخط بھیجا ہےاس پر کارروائی روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پاکستان میں ہونے والی کارروائیوں سے متعلق انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار کیخلاف نیب ریفرنس میں پوری پراپرٹی کی فہرست ہے ان کی لاہور والی پراپرٹی بحکم سرکار ضبط کرلی گئی ہے.

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈارکی اہلیہ عدالت میں کہتی ہیں لاہورکی پراپرٹی گفٹ ہے اب یہ انٹرویو میں کہتے ہیں لاہور کی پراپرٹی میری ہے اس متعلق جان بوجھ کر کنفیوژن پیدا کی جارہی ہے. انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسحاق ڈار بطور وزیراعظم شاہد خاقان کے جہاز میں بیرون ملک گئےتھے. اسحاق ڈار سرکاری جہاز پر سرکاری پیسوں سے پاکستان سے فرار ہوئے.

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے لگتا ہے اسحاق ڈار کے نہ آنے کے پیچھے بھی نواز شریف کا ہاتھ ہے.