
اسرائیلی ٹی وی چینل آئی 24 نے گزشتہ روز مریم نواز کی جانب سے شیئر کرکے ڈیلیٹ کیے جانے والا ویڈیو کلپ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مریم نواز کو ایک بار پھر اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ایک ویڈیو کو پورا دیکھے بغیر شیئر کردیا، یہ ویڈیو اسرائیلی ٹی وی چینل کو دیئے گئے نور داہری کے انٹرویو کی تھی جس میں وہ وزیراعظم عمران خان کے ایک معاون خصوصی کے مبینہ اسرائیلی دورے سے متعلق گفتگو کررہے تھے۔
.@MaryamNSharif, daughter of former Pakistani PM Nawaz Sharif, retweeted (and deleted) an i24NEWS interview with @dahrinoor2, Executive Director of @ITCTofficial in which he claims Nawaz Sharif as PM sent delegations to Israel to normalize relations – @davidmatlin has more: pic.twitter.com/r042p5md2v
— i24NEWS English (@i24NEWS_EN) December 17, 2020