اسرابلگیچ کو ریما سے مشابہہ قرار دینے پرعائزہ خان تنقید کی زد میں آگئیں


کراچی  اداکارہ عائزہ خان ترک اداکارہ اسرا بلگیچ کو اداکارہ ریما خان سے مشابہہ قرار دینے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ عائزہ خان نے ترک اداکارہ اسرا بلگیچ کی ایک تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں ریما خان سے مشابہہ قرار دیا۔ عائزہ خان کا یہ کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کا خیال کچھ اور ہی ہے انہیں ریما خان اور اسرا بلگیچ کے درمیان کیا جانے والا موازنہ زیادہ پسند نہیں آیا۔ ایک خاتون نے کہا دو فنکاروں کا آپس میں موازنہ کرنا انتہائی بدترین چیز ہے۔ یہ دونوں اپنی اپنی جگہ خوبصورت اور باصلاحیت ہیں۔