اسلام آباد: پی ٹی آئی رکن اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہرکا جج پر تشدد

0
53

اسلام آباد کے ریڈ زون میں KA 004 اور AOB992 کی نمبر پلیٹ والی 2 گاڑیوں کے ڈرائیورز کے درمیان کراسنگ کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی، واقعہ کے مطابق AOB992 نمبر پلیٹ والی گاڑی ایڈیشنل سیشن جج جانگیر چلا رہے تھے جبکہ  KA 004 کی نمبر پلیٹ والی گاڑی تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم خود چلارہے تھے۔

ایڈیشنل سیشن جج اور پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم کی گاڑیاں جب دفتر خارجہ کی عمارت کے سامنے پٹرول پمپ کے قریب پہنچیں تو چوہدری خرم نے ایڈیشنل سیشن جج کو تھپڑ مارے جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے اپنی گاڑی میں سے پستول نکال کر فائرنگ کردی، تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر اسلام آباد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور چوہدری خرم کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ پولیس اسٹیشن لے گئی۔

LEAVE A REPLY