اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کے دوسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آگئی


اسلام آباد آسڑیلین کرکٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے لیگ سپنر فواد کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی نیگٹیو آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میرا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے، دعاؤں اور سپورٹ کرنے والوں کا شکریہ۔ کورونا وائرس کو مذاق نہ سمجھیں، آپ جوان اور صحت مند ہو سکتے ہیں لیکن آپ انہیں دیکھیں جو بزرگ ہیں اور صحت کے مسائل سے نبرد آزما ہیں۔ اللہ آپ کو محفوظ رکھے۔