کراچی: پی ڈی ایم کے فیصلے کے پیش نظر اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر پیپلزپارٹٓی میں اختلافات سامنے آگئے۔سندھ حکومت کسی صورت ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے۔ پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور جے یو آئی ف پر واضح کردیا۔
نجی چینل کے مطابق پیپلزپارٹی کے اراکین پارلیمان اسمبلیوں سے استعفے کے فیصلوں پر تقسیم ہوگئے، بعض پی پی اراکین پارلیمنٹ نے استعفے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کردیا اور کہا کہ اگر استعفے دینے کے بعد بھی حکومت نہ گئی تو ہم کیا کریں گے۔
پی پی اراکین نے موقف اپنایا کہ ہم مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کی خواہش کی تکمیل کیوں کریں؟ دوسری جماعت کے دباؤ استعفوں کا فیصلہ ٹھیک نہیں، ہمیں کسی جماعت کی خواہش کی تکمیل کے لیے قربانی نہیں دینی چاہئے، پیپلزپارٹی نے ماضی میں ہمیشہ استعفوں کی مخالفت کی۔
پی پی اراکین کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں سےاستعفی عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے ۔استعفوں کی صورت میں کارکنوں میں مایوسی پھیلے گی، استعفوں سے نتیجہ نہ نکلا تو کیا کریں گے۔
پیپلزپارٹی اراکین نے موقف اپنایا کہ پارلیمنٹ میں رہ کر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے، استعفے کے معاملے پر پارٹی سطح پر مشاورت کی جائے۔پارٹی قیادت استعفوں کامعاملہ بطورآخری آپشن رکھے۔
پیپلزپارٹی نے اپنے تحفظات ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے سامنے رکھ دئیے جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اس حکومت کا ہرصورت خاتمہ چاہتے ہیں۔
جس پر پیپلزپارٹی نے موقف اپنایا کہ اگر حکومت کا خاتمہ ہی کرنا ہے تو تحریک عدم اعتماد لائی جائے،تحریک عدم اعتماد کیلئے جوڑتوڑ کیاجائے۔ اگر استعفے دینے ہیں تو سب سے پہلے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا استعفیٰ دیا جائے۔
پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر واضح کیا کہ ہم سندھ حکومت کسی صورت اپنے ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے استعفے 31 دسمبر تک طلب کیے گئے ہیں اسی سلسلے میں پیپلزپارٹی نے اراکین سے 31 دسمبر سے قبل استعفے طلب کئے ہیں۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.