اسٹیٹ بینک کے ذخائر3 سال کی بلندترین سطح پرہیں،وزیراعظم نے خوشخبری سنادی


کورونا وبا کے باوجود پاکستان کی معاشی صورتحال اچھی رہی ہے،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نومبرمیں پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ 44 کروڑ70 لاکھ ڈالرسرپلس رہا، جبکہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے۔۔۔


وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایاکہ کورونا وبا کے باوجود ملکی معاشی صورتحال کے حوالےسے اچھی خبریہ ہے کہ نومبر میں کرنٹ اکاونٹ 44 کروڑ70 لاکھ ڈالرسرپلس رہا ، رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 60 کروڑ ڈالر سرپلس رہا،

گزشتہ سال اس عرصے میں 1 ارب 70 کروڑ ڈالر کا خسارہ تھا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں13ارب ڈالرزکا اضافہ ہوا ، جس کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔