
پاک فوج سے متعلق دیئے گئے وزیراعظم کے بیان پر مریم نواز کا ردعمل
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ پاک فوج ایک ادارہ ہے جو کہ دیگر اداروں کی طرح وزیراعظم ماتحت ہے ان سے اوپر نہیں ہے۔
وزیراعظم کے اس بیان پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیراعظم کی حالت پر ترس آتا ہے کہ انہیں یہ بھی بتانا پڑ رہا ہے۔
اس وزیر اعظم کی حالت پر ترس آتا ہے جس کو یہ بھی بتانا پڑ جائے۔ باقی آپ خود سمجھدار ہیں۔ بندہ تابعدار ہے! https://t.co/nMPo4V0lGr
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 18, 2020