وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر)اعجاز شاہ نے بھی کلینیکل ٹرائل کیلئے چین سے آنے والی کرونا بچاؤ ویکسین لگوالی۔
تفصیلات کے مطابق چین کی تیار کردہ انسداد کرونا ویکسین کے ٹرائل پاکستان سمیت مختلف ممالک میں جاری ہیں اور اب تک معروف شخصیات سمیت ہزاروں افراد رضاکارانہ طور پر آزمائشی ویکسین لگواچکے ہیں جن میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔
وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو ویکسین لگوانے کا عمل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں مکمل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر ان کا عملہ بھی وہاں موجود تھا، جنھیں اس دوا کے آزمائشی عمل کا حصہ بناتے ہوئے ویکیسن لگائی گئی۔
وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم کے مطابق بریگیڈئیر (ر)اعجاز شاہ کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ویکسین لگائی گئی جبکہ اعجاز شاہ کے سٹاف کو بھی کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔
پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں 2 اکتوبر سے کرونا ویکسین کے ٹرائلز جاری ہیں، اور اب تک 7 ہزار سے زائد افراد پر کرونا ویکسین کے ٹرائلز کیے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب روس نے بھی پاکستان کو عالمی وبا کیخلاف بنائی گئی دوا دینے کی آفر کی ہے۔ روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان کو ضرورت ہے تو وہ سپوتنک فائیو نامی یہ ویکسین حاصل کر سکتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے روس کی جانب سے کی گئی اس پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت صحت کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اگر وزارت صحت حتمی فیصلہ کرے گی تو روس کی پیشکش کو قبول کر لیا جائے گا۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.