افتخار احمد نے پریکٹس میچ میں کمال کر دیا، کتنی گیندوں پر سنچری بنائی؟ جان کر ہر پاکستانی حیران رہ جائے


لاہور قومی ٹی 20 سکواڈ کے ٹارگٹ میچ میں مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے انتہائی دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے محض 48 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود قومی سکواڈ کے درمیان کھیلے گئے انٹراسکواڈ میچ کے دوران افتخار احمد نے 48 گیندوں پر 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی فارم اور فٹنس ثابت کی جبکہ عبداللہ شفیق نے 38 اور حسین طلعت نے 24 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے 2 جبکہ وہاب ریاض اور محمد حسنین نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سینیریو بیس ٹی 20 میچ میں بیٹنگ صرف بلے بازوں کو دی گئی جبکہ باؤلرز نے میچ میں مختلف اہداف کے مطابق باؤلنگ کی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔