افطاری کیلئے کچھ نمکین ہوجائے! نمک پارے بنائیے افطاری کا لطف اٹھائیے


رحمتو ں اور برکتوں کے مہینے میں تمام معمولات زندگی کی ترتیب یکسر تبدیل ہوجاتے ہے۔روزے کے دوران ا نسانی جسم کوتوانائی کی بھی ضرورت پڑتی ہے اسی لئے تمام دنوں کی نسبت پورے دن روزے کے بعد متوازن غذا بے حد ضروری ہے جس کے لئے نت نئے پکوانوں کا سہارالیا جاتا ہے، سارا دن بھوکا پیاسا رہنے کی وجہ سے افطاری میں نمکین چیزیں کھانے کو جی چاہتاہے ۔اوقات سحر وافطار میں چوں کہ وقت انتہائی قلیل ہوتا ہے جس کے پیش نظر ایسی ڈشوں کی تیاری اولین ترجیح ہوتی ہے جو ذائقے اور ،توانائی سے بھرپوراورجھٹ پٹ تیار ہوجائیں۔ اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے آج ہم آپ کو نمک پارے بنانے کا طریقہ بتائیں گے۔

اجزاء

آٹا دو پیالی

گھی حسب ضرورت

آلو تین عدد

پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کاچمچ

نمک حسب ذائقہ

پسا ہوا زیرہ چائے کا ایک چمچ

ترکیب

آٹا چھان کر اس میں نمک، پسی ہوئی کالی مرچیں اور پسا ہو ا زیرہ ملائیں۔ آلو ابال کر چھیلیں اور باریک کچل کر آٹے میں مکس کرلیں۔ہلکا سا پانی بھی شامل کرلیں،تاکہ آمیزہ ٹھیک طرح سے گوندھ جائے۔پھر اسے بیل لیں اور چھری کی مدد سے کاٹ کر نمک پاروں کی شکل بنائیں،پھر انہیں گھی میں تل کرنکال لیں۔ مزے دار نمک پارے تیارہیں۔ کسی جار میں محفوظ کر کے رکھ لیں۔ افطاری کے بعد چائے کے ساتھ بہت مزہ دیں گے