” اللہ وقار یونس کو ہدایت دے “ محمد عامر اور باولنگ کوچ وقار یونس میں ٹھن گئی


لاہور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر اورقومی ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس کے درمیان ٹھن گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان وقار یونس نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ محمد عامر ” ورک لوڈ “ کی وجہ سے باہر نہیں ہوئے ، وہ وائٹ بال کرکٹ کھیل رہے ہیں تاہم ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ ان کا اپنا ہے ۔

باولنگ کوچ کے بیان پر محمد عامر نے بھی ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے رد عمل کا اظہار کیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ پھر یہ سرکار وقار یونس ہی سب بتا سکتے ہیں ، اللہ ہدایت دے جو ایسی سوچ رکھتے ہیں ۔“

اپنے ایک اور پیغا م میں وقار یونس کاکہنا تھا کہ ”اللہ بہت بڑا ہے ، انسان کچھ بھی نہیں ، انسان جو مرضی کر لے اللہ جو چاہتا ہے وہی ہوتا ہے ۔“