الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن سے قبل ارکان کو ترقیاتی فنڈز دینے کا نوٹس لے لیا


الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین ارکان کو فنڈز جاری کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جس میں الیکشن کمیشن سے اپیل کی گئی تھی کہ وزیراعظم کی جانب سے خواتین ارکان اسمبلی کو فنڈز جاری کیے جانے کا نوٹس لیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری نیئر بخاری کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق سماعت 11 مارچ کو ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کے پیسے لینے سے متعلق ویڈیو لیک معاملے پر ن لیگ کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت 9 مارچ جبکہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو اور سینیٹ انتخابات کے دوران ہونے والے بے قاعدگیوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت بھی 11 مارچ کو منعقد ہوگی۔

یوسف رضا گیلانی کے خلاف بھی درخواست الیکشن کمیشن میں دی گئی ہے