امریکا کی 10 ریاستوں نے گوگل کیخلاف مقدمہ دائر کردیا


نیویارک امریکا کی 10 ریاستوں نے گوگل کیخلاف مقدمہ دائر کردیا ۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی ریاستوں کی جانب سے الزام عائد کیاگیا ہے کہ گوگل نے آن لائن اشتہاری منڈیوں میں اجارہ داری برقرار رکھنے کیلئے غیرقانونی اقدامات کئے ،مبینہ اقدامات میں اشتہاری نیلامیوں میں ہیراپھیری کرنے کیلئے فیس بک کے ساتھ معاہدہ شامل ہے، دوسری جانب گوگل نے الزام کو سختی سے مستردکردیا،گوگل انتظامیہ کاکہنا ہے کہ عدالت میں اپنے موقف کادفاع کریں گے ۔