امریکی ڈاکٹر نے کرونا سے متاثرہ بزرگ کو کیوں گلے لگایا؟

سوشل میڈیا پر امریکہ کے ایک ڈاکٹر کی کرونا وائرس کے مریض کو گلے لگانے کی تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے اور لوگوں کی جانب سے ڈاکٹر کی جانب سے گلے لگائے گئے کرونا وائرس کے بزرگ مریض کی تصویر بے حد پسند بھی کی جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کے ایک اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر جوزف ورون مسلسل 252ویں دن کام کر رہے تھے کہ اچانک اُنہوں نے کورونا وائرس کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں ایک پریشان بزرگ کو دیکھا، آئی سی یو میں ڈیوٹی انجام دینے والے ڈاکٹر جوزف ورون نے ڈرے ہوئے اور خوفزدہ بزرگ کرونا وائرس کے مریض کو گلے لگا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ڈیوٹی انجام دینے والے ڈاکٹر جوزف ورون نے جب کرونا وائرس کے بزرگ مریض کو تسلی دینے کے لیے گلے لگایا تو اسی دوران وہاں پر موجود ایک شخص نے اس رقت آمیز مناظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔