انتخابی اصلاحات، نیب قوانین میں ترمیم، اپوزیشن سے مذاکرات کے لئے کمیٹی تشکیل


نیب قوانین میں ترمیم، اپوزیشن سے مذاکرات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی

وفاقی حکومت نے نیب قوانین میں ترمیم اور انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کے لئے 10 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے نیب قوانین میں ترمیم پر غور شروع کردیاہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دس رکنی کمیٹی میں پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شیخ رشید، شفقت محمود، عامر کیانی سیف اللہ نیازی اور شبلی فراز بھی شامل ہوں گے جبکہ اپوزیشن سے مذاکرات کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کے سپرد کیا گیا۔

کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعظم سے ملاقات کرے گی۔ کمیٹی معیشت، روزگار، ریلیف پیکجز اور سبسڈیز سے متعلق بھی تجاویز پیش کرے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے حکومتی رہنماوں نے ملاقات کی ہے، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جلد کرائے جائیں، مقامی حکومتوں کے قیام سے عوام کے مسائل حل ہونگے۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے بلدیاتی انتخابات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ماحول میں بلدیاتی انتخابات نہ کروائے جائیں۔