انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز آج سے شروع ہورہے ہیں


دبئی: شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہوا، پی ایس ایل کا ڈنکا بج گیا، آج اسلام آباد یونائٹیڈ اور لاہور قلندرز دبئی کے گرم موسم میں آمنے سامنے ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز آج سے شروع ہورہے ہیں، آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے، میچ ابوظبی میں پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

کراچی کنگز پی ایس ایل فائیو کی فاتح ہے، دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز کل ملتان سلطان سے مقابلہ کرے گی۔