انٹر بینک میں کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ سے بھی خوشخبری


کراچی انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں واضح کمی ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی صبح سویرے تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 32 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 156 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 44 ہزار 857 پوائنٹس پر تھا لیکن کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری کا سلسلہ شروع ہو گیا اور دیکھتے ہی ہی دیکھتے انڈیکس 45 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ۔ 100 انڈیکس میں اب تک 447 پوائنٹس کا اضافہ وہ چکاہے اور انڈیکس 45 ہزار 304 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔