انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا


کراچی انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 153.55 روپے کا ہو گیاہے ۔ یورو کی قدر میں بھی اضافہ ہوا اور وہ 97 پیسے بڑھ کر 180.86 روپے میں فروخت ہوا۔اسی طرح برطانوی پاو¿نڈ ایک روپے 26 پیسے اضافے کے ساتھ 212.51 روپے کا ہو گیا جب کہ سعودی ریال کی قیمت 40.94 روپے رہی۔