انڈونیشیا کے دو باکسرز فائٹ کیلئے کراچی آگئے


کراچی   پروفیشنل فائٹ کیلئے انڈونیشیا کے دو باکسر سابق ایشین چیمپئن بی ایس لوپیز اور جیک میکن کراچی پہنچے گئے۔

انٹرنیشنل باکسنگ شو کیلئے دونوں غیر ملکی باکسر کراچی پہنچے ہیں جہاں پاکستانی باکسر عثمان وزیر اور بی ایس لوپیز کے درمیان فائٹ 19 دسمبر کو ہوگی۔

باکسر بی ایس لوپیز نے عثمان وزیر کو فائٹ کا چیلنج دیا تھا۔دوسری فائٹ میں آصف ہزارہ اور انڈونیشین باکسر جیک میکن مقابلہ کریں گے۔