انگلش بلے باز ڈیوڈ مالان نے بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا


انگلش بلے باز ڈیوڈ مالان نے بابر اعظم کا ریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ کے بہترین بیٹسمین ڈیوڈ مالان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ٹی 20 فارمیٹ میں تیز ترین ایک ہزار اسکور بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

برطانوی ٹیم کے کھلاڑی ڈیوڈ مالان نے اپنے کیریئر میں ٹی 20 کی 24وین اننگز میں ہی 1000رنز اسکور کر لیے ہیں۔

کپتان بابراعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی 26 ویں اننگز میں 1000رنز اسکور کیے تھے۔

ان سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے 27 میچز میں جب کہ آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے 29 ویں میچ میں ایک ہزار رنز بنائے تھے۔


ڈیوڈ مالان نےتیز ترین 1000 رنز اسکور کرنے کا سنگ میل بھارت کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی20 سیریز کے دوران احمد آباد میں واقع نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں عبور کیا جب ان کی ٹیم بھارت کی جانب سے 225 رنز کے ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔