انگلش پریمیر لیگ کے کھلاڑی اور سٹاف ممبرز کورونا وائرس کا شکار ہو گئے


لاہور  انگلش پریمیر فٹ بال لیگ کے پلیئرز اور سٹاف ممبرز کورونا وائرس کاشکار ہو گئے ہیں جبکہ ایک میچ منسوخ ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریمیر لیگ کے تازہ ترین کوویڈ19 ٹیسٹنگ کے نتائج میں 18 افراد کے کوویڈ19 ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ پریمیر لیگ نے 21 سے 27 دسمبرکے دوران 1,479 پلیئرز اور کلب سٹاف ممبرز کے ٹیسٹ لئے تھے۔ دوسری جانب مغربی لندن میں ریکارڈ کورونا وائرس کیسز کی وجہ سے ٹوٹنہم اورفلہام کا میچ منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مانچسٹر سٹی کے سٹار فٹ بالر کائیل واکر اور گیبریل جیسس اور کلب کے عملے کے دو ممبروں کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے اور دونوں کھلاڑی قرنطینہ اختیار کئے ہوئے ہیں جبکہ کے تمام افراد اپنے ساتھیوں کی جلد صحت یابی اور ٹھیک ہونے کے ساتھ کرسمس کی خوشیاں منانے کی خواہش رکھتے ہیں۔