” ان کے فالوورز نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا” علامہ خادم رضوی کے انتقال پر رابی پیرزادہ کا پیغام بھی آگیا

0
41


لاہور ( آن لائن) گزشتہ سال شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ کہتی ہیں کہ خادم حسین رضوی کے کارکنان نے ہمیشہ ان کے کام کو سراہتے ہوئے ان کے لیے مثبت پیغام جاری کیے ہیں۔تحریک لبیک کے سربراہ 54 سالہ ممتاز عالم دین علامہ خادم حسین رضوی کے اچانک انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘مجھے خادم حسین رضوی صاحب کی اچانک وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا۔’رابی پیرزادہ نے کہا کہ ‘خادم حسین رضوی صاحب

نے پاکستان اور دین اسلام کی خاطرجو کچھ بھی کیا اللہ تعالیٰ انہیں اس کا اجر دے اور جنت میں ان کے درجات بلند فرمائے۔’ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘خادم حسین رضوی صاحب کے کارکنان نے ہمیشہ میرے بارے میں اچھا لکھا ہے اور ہر اچھے کام میں مجھے سپورٹ کیا ہے۔’