اولاد نہ ہونے پر کمسن بچی کو اغواکرنے والی خاتون گرفتار


کراچی ایک ماہ قبل ہسپتال سے کمسن بچی کو اغواکرنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ میں نے بے اولادی کے سبب یہ جرم کیا۔

سمانیوز کے مطابق اغوا کا واقعہ ایک ماہ قبل بہادرآباد میں پیش آیا تھا جب بچی کو اس کی والدہ اور پھوپھی ہسپتال لے گئی تھیں جہاں روتی ہوئی بچی کو دودھ پلانے کے بہانے ملزمہ نے اسے اپنی گود میں لیا اور موقع پاکر فرار ہوگئی۔والدین کی جانب سے بچی کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ نیو ٹاؤن اسٹیشن میں درج کرائی گئی تھی۔گزشتہ روز پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے بچی کو برآمد کرلیا ۔