آئی فون بارے ایپل کا ایک اور دعویٰ غلط ثابت ہو گیا ،بھاری جرمانہ عائد


روم (این این آئی) اٹلی نے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو آئی فون کے بارے میں واٹر پروف ہونے کا غلط دعویٰ کرنے پر ایک کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کر دیا۔ اٹلی کے قومی ادارے اے جی سی ایم نے کہا کہ ایپل کمپنی کا دعوی ہے کہ ان کا فون ‘واٹر رزسٹنٹ’ یعنی پانی میں گرنے سے فوراً خراب نہیں ہوتا لیکن حقیقیزندگی میں دیکھا گیا کہ ایسا نہیں ہے۔کمپنی کا دعویٰ صرف اْس وقت درست ثابت ہوتا ہے جب اسے تجربہ گاہ میں خالص پانی کے ساتھ ٹیسٹ کیا جائے۔ ایپل اپنے آئی فون کے اشتہارات میں دعویٰ

کرتا ہے کہ ان کا فون پانی میں چار میٹر تک کی گہرائی میں آدھے گھنٹے رہ کر بھی خراب نہیں ہو گا۔