آرمینیا کے خلاف پاکستانی فوج کا آذربائیجانی فوج کے ہمراہ لڑائی سے متعلق خبروں پر ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت جاری کر دی


اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ ناگورونو کاراباخ میں آرمینیا کے خلاف پاکستانی فوج کا آذربائیجانی فوج کے ہمراہ لڑائی سے متعلق خبریں بے بنیاد اور محض افواہیں ہیں۔ اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ایسی اطلاعات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ناگورونو کاراباغ کی صورتحال پر پاکستان کو گہری تشویش ہے۔ترجمان نے کہاکہ آذربائجانی شہری آبادی پر آرمینیا کی طرف سے بھاری شیلنگ نہایت افسوسناک ہے۔ ترجمان نے کہاکہ اس سے پورے خطے کے امن و امان کو نقصان پہنچ سکتا ہے،مزید کشیدگی سے بچنے کے لئے آرمینیا فوری طور پر فوجی

کارروائی بند کرے۔ ترجمان نے کہ اکہ ناگورونو کاراباغ پر آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔