آسٹریا میں یوم پاکستان کی تقریب، سفیر آفتاب کھوکھر نے سبز ہلالی پرچم لہرایا


ویانا  آسٹریا میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کے حوالے سے مختصر مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے پاکستانی پرچم لہرایا۔ قومی ترانے کے بعد آفتاب کھوکھر نے صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔

یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان آفتاب کھوکھر نے کہا کہ یوم پاکستان بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جن کی خدمات اور قربانیوں سے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کی تخلیق ہوئی۔ یہ پاکستان کو معاشی طور پر ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے ہمارے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کیلئے سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ یوم پاکستان کی تقریب مقامی حکومت کی کورونا پابندیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے منعقد کی گئی۔