آسٹریلین اوپن ، رافیل نڈال دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے


میلبرن آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپیئن شپ میں اسپین کے رافیل نڈال دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں ۔

میلبرن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں اسپین کے رافیل نڈال نے حریف کھلاڑی کروشیا کے ڈی جیرے کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں فتح حاسل کرکے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔نڈال کی جیت کا اسکور 3-6، 4-6 اور 1-6 رہا۔

دوسری جانب ویمنز سنگلز میں دفاعی چیمپیئن امریکا کی صوفیا کینن نے آسٹریلیا کی مڈیسن اینگس کے خلاف 5-7 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں امریکا کی جیسیکا پیگیولا نے سابق چیمپیئن وکٹوریا آرزیرینکا کو اپ سیٹس شکست دی۔ جیسیکا کی جیت کا اسکور 5-7 اور 4-6 رہا۔