آصف علی لنکن پر یمئیر لیگ سےدستبردار

قومی کرکٹ ٹیم کے جراح مزاج بلےباز آصف علی نے لنکن پریئمیر لیگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

آصف علی نے لنکن پریمیئر لیگ انتظامیہ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا، آصف کو لیگ میں جافنا سٹالینز کی نمائندگی کرنا تھی۔

آصف علی نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر لیگ میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ آصف علی قائد اعظم ٹرافی میں حصہ لینے کے لیے کراچی میں موجود ہیں۔

ایل پی ایل 2020 کا آغاز سری لنکا کے ہمبنٹوٹا شہر میں 26 نومبر سے ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں شریک پانچ ٹیموں میں جافنا اسٹالینز، گال گلیڈی ایٹرز، کولمبو کنگز، ڈمبولا وائکنگز اور کینڈی ٹسکرز شامل ہیں۔ لیگ کا اختتام 16 دسمبر کو ہوگا۔

لنکن پریمئیر لیگ سے دستبرداری کرنے والے آصف پاکستان کے واحد کھلاڑی نہیں اس سے قبل فاسٹ بولر وہاب ریاض، سہیل تنویر ،سرفراز احمد اور کامران اکمل بھی شامل ہیں۔