اپوزیشن سے حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں؟ہماری مریم نواز وہاں موجود ہیں:فیصل جاوید


نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ٹونائٹ وِد فریحہ میں سینیٹر فیصل جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود اظہار اطمینان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف اپوزیشن کے احتجاج سے انہیں یا حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ مریم نواز کے طرز سیاست سے تحریک انصاف کی حکومت کو مدد مل رہی ہے ہے انہوں نے کہا کہ سیاست کے اس کھیل کے مقابلے میں مریم نواز کو ویمن آف دی میچ کہا جانا چاہیے۔

میزبان خاتون اینکر نے فیصل جاوید سے سوال کیا کہ کیا حکومت کو اپوزیشن سے واقعی میں کوئی مسئلہ نہیں جس کے جواب میں سینیٹر فیصل نے کہا کہ حکومت کو فائدہ اور اپوزیشن کو کمزور کرنے کے لیے ہماری مریم نواز وہاں موجود ہیں۔

خاتون میزبان نے حیرانگی کا اظہار کیا تو فیصل جاوید نے کہا کہ مریم نواز جو کر رہی ہیں اس سے حکومت کو فائدہ مل رہاہے اور اپوزیشن کا نقصان ہو رہا ہے اس لیے کیونکہ ان کی جانب سے جلسوں میں مریم نواز موجود ہیں۔

لاہور جلسے میں لوگوں کی تعداد کے حوالے سے مریم نواز کا بیان سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہے