اپوزیشن سے قومی ایشوزپربات ہوسکتی ہے،مقدمات پرنہیں،شاہ محمود قریشی


اسلام آباد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اپوزیشن سے قومی ایشوزپربات ہوسکتی ہے،مقدمات پرنہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اپوزیشن نے فیٹف قانون سازی پرنیب قوانین میں ترامیم کامطالبہ کیا،اپوزیشن کے نیب قوانین ترامیم کے مسودے سے این آراوکی بوآئی،یہ اقدام ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے اپنے ادوارمیں کیوں نہیں کئے۔

انہوں نے کہاکہ نیب ترامیم کوفیٹف کیساتھ نہ جوڑیں،یہ قومی اہمیت کامعاملہ ہے،ہم استعفوں اورمارچ کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں،اپوزیشن جومرضی کرلے ہمارے مو¿قف میں کوئی تبدیلی نہیں آئےگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جے یوآئی ف میں اختلافی آوازیں بلندہوناشروع ہورہی ہیں،نیب میں بہتری کیلئے گنجائش موجودہے،سودانہیں کریں گے،حکومت نے اپوزیشن کادباو¿قبول کرنے سے انکارکردیا،ان کاکہناتھاکہ یہ ذاتی ایجنڈاتھاجس پر وہ سوداکرناچاہتے تھے،آپ نے نیب میں ترامیم نہیں کیں تویہ غفلت آپ کی ہے۔