کیلپ پاکستان کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے میں یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ اگر اگر موجودہ سیاسی نشیب و فراز کو دیکھتے ہوئے آج ہی الیکشن منعقد کرا دیئے جائیں تو کونسی پارٹی جیتنے کی پوزیشن میں ہو گی جس کے جواب میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد22 فیصد نے اس سوال پر کچھ علم نہ ہونے کا جواب دیا۔
اس کے بعد جو سیاسی پارٹی سب سے زیادہ عوام کا اعتماد حاصل کر پائی ان میں پہلے نمبر پر تحریک انصاف ہے جسے 17 فیصد لوگ ووٹ دینا چاہیں گے۔ اس کے بعد پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ہیں جنہیں 13 فیصد ووٹ دینا مناسب سمجھتے ہیں۔
12 فیصد شہریوں نے ایم کیو ایم پاکستان کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔ 4 فیصد لوگوں نے جے یو آئی (ف) جبکہ 3 فیصد لوگوں نے پاک سر زمین پارٹی کو ووٹ دینے کی چاہت کا اظہار کیا۔ ان کے علاوہ 13 فیصد ایسے لوگ تھے جو ان سیاسی پارٹیوں کے علاوہ دیگر کو ووٹ دینا چاہتے تھے۔
اس سروے میں 535 افراد کے فیس ٹو فیس انٹرویو کیے گئے اور سروے 27 اکتوبر سے 27 نومبرکے درمیان کیا گیا۔سروے کے مطابق عام انتخابات ہونے کی صورت میں 64 فیصد شہریوں نے ووٹ کاسٹ کرنے کا بھی کہا جبکہ 36 فیصد نے ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔ اس کا مطلب ہے کہ الیکشن ہونے کی صورت میں 10 میں سے 6 افراد ووٹ دیں گے۔
کراچی شہر میں منعقد ہونے والے اس سروے میں لوگوں سے بلدیاتی انتخابات اور نمائندوں سے متعلق سوال کیا گیا جس پر عجیب بات سامنے آئی کہ آخری انتخابات میں 43 فیصد لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال ہی نہیں کیا تھا۔ جبکہ 23 فیصد لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا۔ اس کے بعد 9 فیصد لوگوں نے ایم کیوایم پاکستان کو ووٹ دیا تھا۔
سروے میں شامل افراد سے موجودہ بلدیاتی حکومت کی کارکردگی سے متعلق سوال پوچھا گیا تو 34 فیصد نے کہا کہ وہ مطمئن ہیں جبکہ 66فیصد لوگ موجودہ بلدیاتی حکومت سے غیر مطمئن نظر آئے۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.