اگلا کھانا آپ برگر کھائیں گے یا سلاد؟ آپ کی انگلیوں کی لمبائی سے اس سوال کا جواب دیا جاسکتا ہے، سائنسدانوں نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا


نیویارک  ناروے کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں خوراک کے انتخاب اور انگلیوں کی لمبائی کے درمیان ایک انتہائی دلچسپ تعلق کا انکشاف کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ناروے کی یونیورسٹی آف ایڈر کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شہادت کی انگلی اور انگوٹھی والی انگلی کی لمبائی میں فرق آدمی کے خوراک کے انتخاب پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔ جس آدمی کی انگوٹھی والی انگلی شہادت والی انگلی سے لمبی ہو وہ برگر اور دیگرایسی چیزیں زیادہ کھاتا ہے جن سے ’مردانگی‘ جھلکتی ہو۔ اس کے برعکس جس آدمی کی شہادت والی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے لمبی ہو وہ سلاد جیسی ’زنانہ‘ اشیاءکی طرف زیادہ راغب ہوتا ہے۔

سائنسدانوں نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جس آدمی کو ماں کے پیٹ میں مردانہ جنسی ہارمون ’ٹیسٹاسٹرون‘ زیادہ ملتا ہے اس کی انگوٹھی والی انگلی شہادت والی انگلی سے لمبی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے خصائل او رعادات بھی زیادہ مردانہ ہوتی ہیں۔ وہ برگر، سٹیکس، فل فیٹ کوک وغیرہ پسند کرتا ہے جبکہ جن کی شہادت والی انگلی لمبی ہو وہ سلاد اور ڈائٹ کوک وغیرہ جیسی اشیاءپسند کرتے ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر توبیاس اوٹربرنگ کا کہنا تھا کہ ”ہماری اس تحقیق سے واضح شواہد میسر آئے ہیں کہ جنسی ہارمونز کا لیول ہماری خوراک کے متعلق پسند و ناپسند پر بھی بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔